ابنا: سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے پير کي شام شہر عواميہ ميں مظاہرين پر فائرنگ کرکے دو مظاہرين کو زخمي کرنے کے بعد گرفتار کر لياـاس سے قبل اتوار کو بھي وسطي صوبے قصيم کے بريدہ علاقے ميں عوام نے مظاہرے کئے اور سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي اور ان کي فوري رہائي کا مطالبہ کياـمظاہرين نے سياسي قيديوں سے بدسلوکي اور انہيں دي جانے والي ايذاؤں کي مذمت کي ـسعودي عرب ميں فروري دو ہزار گيارہ سے قطيف اور عواميہ سميت متعدد علاقوں ميں عوامي مظاہرے جاري ہيں اور لوگ سياسي قيديوں کي رہائي اور اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہيں......../169
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414829
مشرقي سعودي عرب کے عواميہ علاقے ميں سيکورٹي اہلکاروں نے دو مظاہرين کو زخمي کرنے کے بعد گرفتار کر لياـ